Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

برزخ میں تشریف فرما رہتے ہیں اور انہیں وہیں پر خبر ہو جاتی ہے کہ اس وقت دُنیا میں کہاں، کیا ہو رہا ہے۔ دیکھئے! مِعْراج کے دُولہا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب مِعْراج کے لئے تشریف لے کر گئے، انبیائے کرام علیہمُ السَّلام  آپ کی اِقْتدا میں نماز پڑھنے کے لئے پہلے ہی مسجِدِ اَقْصیٰ میں پہنچ گئے اور اب جب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حج کے لئے تشریف لے جا رہے تھے، انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو اس کی بھی خبر ہو گئی، انہیں یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ظاہِری زِندگی مبارَک میں آخری حج ہے، لہٰذا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ حج کی سَعَادت پانے کے لئے بھی تشریف لے آئے۔

انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام  زندہ ہیں

ابن ماجہ شریف کی حدیث ہے،صحابۂ کِرَام علیہمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: یَارَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ کے وِصالِ ظاہِری کے بعد دُرودِ پاک آپ تک کیسے پہنچے گا؟ فرمایا:اِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ اللہ پاک نے انبیا علیہمُ السَّلَام کے جسم کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے۔([1]) اور ايك بہت مشہور حدیثِ پاک ہے، اس کو بےشُمار مُحَدِّثِیْن نے رِوایَت کیا ہے کہ اللہ کے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلْاَنْبِیَآءُ اَحْیَآءٌ فِیْ قُبُوْرِہِمْ یُصَلُّوْنَ یعنی انبیائے کِرَام علیہمُ السَّلَام اپنے مَزارات میں زندہ ہیں، نماز پڑھتے ہیں۔([2])

والِدَیْنِ کریمین کو زِندہ  کر کے کلمہ پڑھایا

پیارے اسلامی بھائیو! حَجَّۃُ الوِدَاع کے موقع پر ایک بہت ہی اِیْمان افروز واقعہ پیش


 

 



[1]...ابنِ ماجہ ، كتاب الجنائز،باب ذکر وفاتہ ...الخ،صفحہ:263 ،حدیث:1636۔

[2]...مسندِ بزّار،جلد:13 ،صفحہ:299 ،حدیث:6888 ۔