Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

بیان ہے کہ ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حاجیوں کی بخشش کی دُعا فرمائی اور آپ کی یہ دُعا قبول بھی کر لی گئی۔  الحمد للہ! حج کے اَیَّام جاری ہیں، کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس وقت مکہ شریف میں حاضِر ہیں، جنہوں نے حج کی سَعَادت حاصِل کی، کاش! آیندہ سال ہمیں بھی سَعَادت نصیب ہو، ہم بھی مکہ مکرَّمہ جائیں، کعبہ شریف کا طواف کریں، عرفات و مزدلفہ کا قیام نصیب ہو، مِنیٰ شریف میں قربانی کرنے کی توفیق ملے، کاش! کاش! ہر سال مدینے کی حاضِری نصیب ہوتی رہے۔

نبیوں کی یاد دِلانے والے اَیّام

اے عاشقانِ رسول! الحمدللہ! ابھی جو دِن گزر رہے ہیں، یہ بہت بابرکت دِن ہیں، ان اَیَّام کی باقی برکتیں اپنی جگہ اَہَم ہیں، ایک بہت اَہَم بات ان دِنوں کی یہ ہے کہ یہ دِن انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی یاد دِلانے والے دِن ہیں۔ یہ دِن ہمیں *اللہ پاک کے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کی یاد دِلاتے ہیں *حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلام کی یاد دِلاتے ہیں *ان کی پیاری اَمِّی جان حضرت ہاجرہ رضی اللہُ عنہا  کی یاد دِلاتے ہیں *ان پاک ہستیوں نے کس طرح اللہ پاک کی فرمانبرداری کی *اللہ پاک کی رضا کی خاطِر کیسی کیسی قربانیاں پیش کیں *کیسی کیسی مشقتیں اُٹھائیں مگر اللہ پاک کی اِطاعت، اس کی فرمانبرداری سے ذَرَّہ برابر بھی کوتاہی نہیں کی، یہ مبارک دِن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دِلاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان مبارک اَیَّام کی ایک اور بہت خوبصُورت، اِیْمان افروز اور عشق بھری  یادگار ہے اور وہ ہے حَجَّۃُ الوِدَاع (یعنی ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اپنی ظاہِری زندگی میں آخری حج مبارک جس میں آپ نے اُمّت کو اجتماعی طَور پر  آخری