Book Name:Namaz Se Madad Chaho

نماز سے مدد چاہنا ہر گز مَت بُھولئے! الحمد للہ! نماز باطنی بیماریوں سے بھی نِجات دِلاتی ہے اور جِسمانی اَمراض سے شِفا کا بھی ذریعہ ہے۔ حضرت ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں نماز پڑھ کرسرکارِ مدینہ راحتِ قَلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پاس بیٹھ گیا،آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:کیا تجھے پیٹ میں دَرد ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں ۔ فرمایا: قُمْ فَصَلِّ، فَاِنَّ فِی الصَّلَاۃِ شِفَآءً یعنی اُٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شِفا ہے۔([1])  

بے عدد اَمراض سے محفوظ رکھے گی تمہیں

حق سے دِلوائے گی صحت، تم پڑھو دِل سے نماز

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیماریوں سے شفا وغیرہ کے مُتعلِّق 21 مَدَنی پھول

مختلف تحقیقات کے مطابق: (1):نماز دِل، مِعدہ اور آنتوں وغیرہ کے مرض میں شِفا دیتی ہے (2):نماز دَرد و غم کا احساس بُھلا دیتی یا کم کر دیتی ہے (3):نماز میں بہترین ورزش ہے کہ اس کے قِیام میں، رُکوع اور سجدے وغیرہ کرنے سے بدن کے اکثر جوڑ (Joints) حرکت کرتے ہیں (4):نَزلہ، زُکام کے مریض کے لئے لمبا سجدہ نہایت مفید ہے (5):سجدے سے بند ناک کھلتی ہے (6):آنتوں میں جمع ہونے والے غیر ضروری مَوَاد کو حرکت دے کر نکالنے میں سجدہ کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے (7):نماز سے ذِہن صَاف ہوتا اور غصّے کی آگ بُجھ جاتی ہے (8):نماز رِزْق لاتی (9):صحت کی حِفاظَت کرتی (10): تکلیف دُور کرتی (11):بیماری بھگاتی (12):دِل کی قوّت بڑھاتی (13):خوشی کا سامان بنتی (14):سُستی دور


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الطب، باب الصلاۃ شفاء، صفحہ:560، حدیث:2458۔