Book Name:Namaz Se Madad Chaho

کرتی (15):شرحِ صدر کرتی یعنی سینہ کھولتی (16):رُوح کو غِذا فراہم کرتی (17):دل روشن کرتی (18):چہرہ چمکاتی (19):بَرَکت لاتی (20):خدائے رحمٰن کے قریب پہنچاتی اور (21):شیطان کو دُور بھگاتی ہے۔ (یہ فوائد اُسی صُورت میں حاصِل ہو سکتے ہیں جب نماز تسلی، سُکون اور اِطمینان سے دُرست طریقے پر ادا کی جائے)

دور ہوں بیماریاں، بے کاریاں، ناکامیاں

دِل میں داخِل ہو مُسرت، تم پڑھو دل سے نماز

نماز غوثیہ پڑھا کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو! ویسے تو جو بھی نماز پڑھیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اللہ کریم کی مدد نصیب ہو گی، البتہ کوئی بڑی  پریشانی یا مُشکل آ جائے تو اس کے لئے شریعت نے نمازِ حَاجَات پڑھنے کا بھی درس دیا ہے، نمازِ حَاجَات پڑھنے کے کئی طریقے ہیں، مکتبۃُ المدینۃ کی کتاب فضائل ِ دُعا میں نمازِ حَاجَات کے کئی طریقے درج ہیں، اِن میں سے ایک نمازِ غَوْثیہ بھی ہے، نمازِ غوثیہ کسی بھی غیر مکروہ وقت میں پڑھ سکتے ہیں، زیادہ بہتر یہ ہے کہ نمازِ مغرب کے بعد 2 رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورۂ اخلاص 11، 11 مرتبہ پڑھیں، پھر سلام پھیرنے کے بعد 11مرتبہ درودِ پاک پڑھیں، پھر بَغْدَاد شریف کی طرف 11قدم چل کر غوثِ پاک کو پُکاریں،  پھر آپ کے وسیلے سے دُعا مانگیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!حاجَت پُوری ہو گی۔([1])

آپ جیسا پیر ہوتے کیا غَرَض دَر دَر پھروں

آپ سے سب کچھ ملا یاغوثِ اعظم دسْتْ گیر!


 

 



[1]...فضائلِ دعا، صفحہ:309 خلاصۃً۔