Book Name:Namaz Se Madad Chaho

سمیٹیں۔([1]) یاد رکھئے! نماز میں کَفِ ثَوْب (یعنی کپڑاسمیٹنا) مکروہِ تحریمی، ناجائِز و گُنَاہ ہے، اس طرح نماز پڑھی تو نماز مکروہِ تحریمی، واجبُ الْاِعَادہ ہو گی، ایسے پڑھی گئی نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔([2])  

نوٹ: ٹخنے ننگے رکھنا سُنّت ہے([3]) مگر یہ سُنّت نماز کی نہیں بلکہ لباس کی ہے، اس طرح نماز پڑھنا کہ ٹخنے ننگے نہ ہوں، مکروہِ تنزیہی ہے، یعنی اس طرح نماز پڑھی تو اس میں گُنَاہ نہیں ہے، نماز ہو جائے گی، البتہ ایسا کرنا بُرا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ٹخنے ننگے رکھنے کی سُنّت پر عمل کرنے کے لئے شلوار چھوٹی سِلوائیں تاکہ کپڑا فولڈ کرنے کی نوبَت ہی نہ آئے۔ اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا بَدِیْعُ  (اے نیا بنانے والے!)

جب کسی کو بڑا بھاری یا مشکل کام  درپیش ہو تو 70 ہزار مرتبہ یَا بَدِیْعُ پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس میں کامیابی  ملے گی۔([4])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...بخاری، کتاب الاذان، باب السجود علی الانف، صفحہ:258، حدیث:812۔

[2]...فتاویٰ خلیلہ، جلد:1، صفحہ:246 خلاصۃً۔

[3]...مرآۃ الماجیح، جلد:6، صفحہ:94 خلاصۃً۔

[4]...مَدَنی پنج سورہ، صفحہ:259۔