Book Name:Namaz Se Madad Chaho

ہم اس کے ساتھ یہاں سے نکلے تو ہم کسی تھکاوَٹ اور مَشقت کے بغیر کم وقت میں وہاں پہنچ گئے، لیکن واپسی پر وُہی سفر 5 دِنوں میں طَے ہوا۔ ان کی یہ بات سنتے ہی میں نے پڑھا :

اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللہ ِوَاَ نَّ دِیْنَ الْاِسْلَامِ حَقٌّ۔

(ترجمہ:میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً حضرت مُحَمَّدِ(مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) اللہ پاک کے رسول ہیں اوربے شک دین اسلام حق ہے)پھر میں رُوم سے نِکل کر مُسلمانوں کے شہر آگیا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کیسے سبق آموز واقعات ہیں، اِن سے ہمیں دَرْس ملتا ہے کہ قرآنِ کریم نے جو ہمیں نُسخہ عطا فرمایا ہے یعنی ارشاد ہوا :

وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-   (پارہ:1، البقرۃ45)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور صبر اورنماز سے مدد حَاصِل کرو۔

اس نسخے میں بڑی طاقت ہے، کیسی ہی مشکل ہو، کیسی ہی پریشانی ہو، اس نسخے پر عَمَل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فائدہ نصیب ہو گا۔

نَماز میں شِفا ہے

اور یہ بھی یاد رکھئے! کہ نماز صرف روحانی اَمراض ہی سے شِفا نہیں دیتی بلکہ کوئی بیماری آجائے، آج کل جیسے بہت ساری نئی نئی اور خطرناک بیماریاں آتی جا رہی ہیں، کسی کو کینسر ہے، کسی کو ہیپاٹائٹس ہے، کوئی بےچارہ شُوگر کا مریض ہے، کسی کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے، غَرض کہ کوئی بھی بیماری ہو، اُس کا ڈاکٹر سے عِلاج بھی ضرور کروائیے! مگر ساتھ ہی ساتھ


 

 



[1]...الروض الفائق، المجلس الخامس عشر فی مناقب الاولیاء، صفحہ:95۔