Book Name:Namaz Se Madad Chaho

یہ محبّت نصیب ہو رہی ہے تو ہماری نماز اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا وآخرت میں ہمارے لئے نجات کا ذریعہ بن جائے گی اور اگر ایسی صُورت ہے کہ نمازیں تو پڑھتے ہیں مگر مَعَاذَ اللہ! دِل میں جو عشقِ رسول تھا، وہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے، دِل میں جو نعتِ مصطفےٰ کا شوق تھا، وہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے، پِھر ہمیں اپنی نمازوں کی فِکْر کرنے کی ضرورت ہے۔

تیرا امام بے حُضور، تیری نماز بے سُرور                ایسی نماز سے گُزر، ایسے اِمام سے گُزر

وضاحت:یعنی وہ امام جو نمازتو بڑھاتاہے مگر عاشقِ رسول نہیں ہے، اللہ و رسول کی محبَّت سے سَرشَار نہیں ہے اور ایسی نماز جس میں عشق ومحبَّت کا سُرُوْر نہیں ہے ایسی نماز سے آگے گزر، ایسے کے پیچھے نماز پڑھا کرو جو اللہ و رسول کی محبَّت سے سَرْشَار ہو، لہٰذا نماز بھی عشق ومحبَّت کے ساتھ پڑھا کرو...!

 اللہ پاک ہمیں پکّا سچّا نمازی بھی بنائے اور اس نماز کی بَرَکت سے ہمیں عشقِ مصطفےٰ کی دَولت بھی نصیب فرما دے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

ایک اَہَم وضاحت

یہاں ایک اَہَم وضاحت کر دُوں؛ ایک تو نعت وہ ہے جو ہمارے ہاں نَعت خَواں حضرات طرز کے ساتھ پڑھتے ہیں، وہ بھی الحمد للہ! نعتیں ہی ہیں۔ البتہ! یہاں جس نعت کا ذِکْر ہو رہا ہے، اس سے مراد پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وہ اَوْصاف و کمالات ہیں، جو تَورات شریف میں بیان ہوئے تھے۔

(2):نماز بھی مدد گار ہے، نمازی بھی مددگار ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا: