Karbala Se Milne Wala Aik Sabaq

Book Name:Karbala Se Milne Wala Aik Sabaq

پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! صحیح تدبیر اس کے دل میں آ جائے گی۔([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

اَہَم وضاحت نامہ

پیارے اسلامی بھائیو! پچھلے جمعۃ المبارک کے بیان میں ایک حدیث شریف بیان کی گئی تھی، جس میں اَلَا مَنْ مَاتَ عَلیٰ حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ کے الفاظ تھے، لمبی حدیث شریف تھی، حوالے کے ساتھ ہی دَرْج کی گئی تھی مگر بعد میں تحقیق سے معلوم ہوا کہ علّامہ اِبْنِ حجر  رحمۃ اللہ علیہ جیسے ماہِر مُحَدِّث نے اس روایت  کو موضوع (من گھڑت) قرار دیا ہے۔

الحمد للہ! بیان کی تیاری میں پُوری احتیاط اور تحقیق سے کام تو لیا جاتا ہے، پِھر بھی بندۂ بشر سے غلطی کا امکان رہتا ہی ہے۔ کسی نے اس روایت کو نوٹ کیا ہوا ہو تو یاد رکھ لیجئے! اس روایت کو آگے بیان کرنا دُرُست نہیں ہے۔ مجھ سے جو پچھلے جمعہ پر بیان ہو گئی، میں اس سے رجوع لاتا ہوں۔ اَسْتَغْفِرُ اللہ الْعَظِیْم وَ اَتُوْبُ اِلَیْہ۔



[1]...مَدَنی پنج سورہ، صفحہ:259۔