Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

اَلْمَدِیْنَۃُ کَالْکِیْرِ  تَنْفِیْ خُبُثَہَا وَ یَنْصَحُ طَیِّبَہَا مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو لوہے کے میل کو دُور کر دیتی ہے اور اچھے کو خالِص کر دیتی ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی مدینۂ پاک کی نِرالی شان ہے، عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: یہ زمینِ مدینہ کی تاثِیْر ہے کہ یہاں جو غیر مسلم یا مُنَافِق آئیں تو مدینۂ پاک انہیں مخلص مؤمن بنا دیتا ہے اور اگر وہ کوئی ازلی بدبخت ہو، بہت ضِدِّی غیر مسلم یا منَافِق ہو تو مدینۂ پاک ایسے گندے کو یہاں سے نکال باہر کرتا ہے۔ ([1])

یومُ الخِلَاص (یعنی صَفَائی کا دِن) کیا ہے...؟

مُسْنَدِ احمد کی روایت ہے، ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خطبہ اِرْشاد فرمایا، اس دوران آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا: یَوْمُ الْخِلَاص وَ مَایَوْمُ الْخِلَاصِ صفائی کا دِن...!! صفائی کا دِن کیا ہے؟   صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یَوْمُ الْخِلَاص سے کیا مُراد ہے؟ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: (قیامت کے قریب) دجّال آئے گا اور اُحُد پہاڑ پر چڑھ کر مدینۂ پاک کی طرف دیکھے گا اور اپنے ساتھیوں سے کہے گا: کیا تم سفید محل کو دیکھ رہے ہو؟   یہ احمدِ (مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کی مسجد ہے، پھر دَجّال مدینۂ پاک میں آنے کی کوشش کرے گا مگر مدینۂ مُنَوَّرہ کے سب راستوں پر فرشتے حفاظت کے لئے موجود ہوں گے (لہٰذا شیطان دَجّال یہاں داخِل نہیں ہو سکے گا) آخر مدینۂ پاک کے قریب کھارِی زمین پر ٹھہرے گا، پھر مدینۂ مُنَوَّرہ


 

 



[1]...وفاء الوفاء، جُز اول، باب: دوم۔