Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

مدینۂ پاک کی بلند شان ہے۔

مدینے کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! اے عاشقانِ مدینہ!الحمد للہ! مدینۂ پاک بہت بابرکت مقام ہے، آئیے! مدینے کی چند برکتیں سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔ 

(1):مدینہ پاک کی ہر چیز بابرکت ہے

مدینۂ پاک کی ایک بہت اہم برکت یہ ہے کہ یہاں کی ہر چیز میں دُگنی برکت رکھی گئی ہے۔ چنانچہ صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مدینۂ پاک کے حق میں یُوں دُعا فرمائی:

اَللَّهُمَّ اجْعَلْ بِالْمَدِينَةِ ضِعْفَيْ مَا جَعَلْتَ بِمَكَّةَ مِنَ البَرَكَةِ

یعنی اے اللہ پاک! جتنی برکت تُو نے مکّہ مکرمہ میں رکھی ہے، اس سے دُگنی برکت مدینۂ پاک میں رکھ دے۔([1])

اس حدیثِ پاک کی شرح میں عُلَما فرماتے ہیں: اس حدیثِ پاک میں برکت سے ظاہِری اور باطنی دونوں طرح کی برکتیں مراد ہیں  یعنی دُعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا معنیٰ یہ ہے کہ اے اللہ پاک! مدینۂ پاک کی عبادات میں، مدینۂ پاک کے رِزْق میں مکہ پاک کی نسبت دُگنی برکت عطا فرما۔ مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مدینۂ پاک میں رِزْق کی برکتیں تو آج بھی آنکھوں سے دیکھی جارہی ہیں کہ وہاں (ہر طرح کے ) پھل، فروٹ میسر ہوتے ہیں، وہاں کی آب و ہوا ایسی 


 

 



[1]...بخاری، ابواب ذکر المدینۃ، صفحہ:21۔