Book Name:Madine Ki Barkatain
شامت سے گُنَاہ کر بیٹھا ہو، گُنَاہ کر کر کے اس کا دِل میلا ہو گیا ہو، وہ اگر مدینۂ پاک میں آجائے تو مدینۂ مُنَوَّرہ اس کے گُنَاہوں کو دھو کر اسے پاک صاف کر دیتا ہے۔
اے زائرو! مغفرت یافتہ لوٹ جاؤ...!!
حضرت حاتِمِ اَصَمّ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہبہت بڑے اور مشہور ولیُ اللہ ہیں، ایک مرتبہ آپ کو مدینۂ مُنَوَّرہ حاضِری کی سَعَادت ملی تو آپ روضۂ پُر نُور پر حاضِر ہوئے، (پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں سلام عرض کیا، پھر وہیں کھڑے ہو کر) اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا: اے رَبِّ کریم! میں تیرے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے روضۂ پُرنُور پر حاضِر ہوں، اے پیارے اللہ پاک! اب تَو مجھے نامُراد نہ لوٹانا۔ غیب سے آواز آئی: اے بندے! ہم نے تمہیں اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دَر پر آنے کی اجازت ہی تب دی جب تمہیں پاک کرنا منظُور فرمایا، اب تم اور تمہارے ساتھ زیارت کرنے والے سب مغفرت یافتہ لَوٹ جاؤ! بےشک اللہ پاک تم سے بھی راضِی ہوا اور اُن سب سے راضی ہو گیا جنہوں نے پیارے نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے روضے کا دیدار کیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے مدینہ...!! مدینہ بھٹی ہے، جیسے بھٹی لوہے کو گرم کر کے اس کا زنگ اُتار دیتی ہے، ایسے ہی مدینۂ پاک یہاں آنے والوں کو گُنَاہوں سے پاک صاف کر دیتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
(۶):مدینہ ایمان کو تازگی بخشتا ہے
بخاری شریف میں حدیث پاک ہے،حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ روایت کرتےہیں: