Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

میں 3مرتبہ زلزلہ آئے گا، جس سے گھبرا کر سارے مُنَافق مدینے سے نکل کر دجّال کے پاس پہنچ جائیں گے۔ یہ یَوْمُ الخِلَاص (یعنی مدینۂ پاک کی صفائی) کا دِن ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے پتا چلا کہ مدینۂ پاک کسی بےاِیْمان کو اپنے اندر پناہ نہ دیگا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی معلوم ہو گیا کہ جو مدینے کے سچّے عاشِق ہیں، جو پکّے اِیْمان والے ہیں، وہ کسی حال میں مدینہ چھوڑنا گوارا نہیں کرتے، دیکھئے! قُرْبِ قیامت مدینۂ پاک میں زلزلہ آئے گا، اس وقت یہاں مخلص مسلمان بھی ہوں گے، مُنَافق اور چھپے ہوئے غیر مسلم بھی ہوں گے، مُنَافق تو  زلزلے سے گھبرا کر مدینہ چھوڑ دیں گے مگر مخلص مسلمان، سچّے اور پکّے عُشّاق اس وقت بھی مدینہ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے سچّے عاشِق اور پکّے مسلمان کی پہچان...!!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5): مدینہ گُنَاہ مِٹانے والا شہر ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَلْمَدِیْنَۃُ کَالْکِیْرِ  تَنْفِیْ خُبُثَہَا وَ یَنْصَحُ طَیِّبَہَا مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو لوہے کے میل کو دُور کر دیتی ہے اور اچھے کو خالِص کر دیتی ہے۔

اس حدیثِ پاک کی شرح میں عُلَمائے کرام نے یہ بھی لکھا کہ مدینہ وہ مبارک شہر ہے کہ بدبخت ضِدِّی غیر مسلموں اور مُنَافقوں کو تو یہاں سے نکال دیتا ہے مگر وہ مسلمان جس نے دِل سے کلمہ پڑھا، پیارا آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا سچّا عاشِق ہو مگر نفس کی