Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

پیاری ہے کہ مکّہ پاک کی ایسی نہیں اور فیصلۂ عشق یہ ہے کہ مکّہ پاک کی عبادات کا ثواب اگرچہ زیادہ ہے (کہ وہاں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ہے مگر) مدینۂ پاک کی عِبَادات میں اللہ پاک کا قُرْب زیادہ، اس عِبَادت کا درجہ اعلیٰ ہے۔([1])

(۲):مُرادَیں پُوری ہونے کا مقام

پیارے اسلامی بھائیو! مدینۂ پاک کی برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ یہ وہ مبارک شہر ہے جہاں دِل کی مُرادَیں پُوری ہوتی ہیں۔  

یہ واقعی حقیقت ہے، مدینے کا بُلاوا مل جانا ہی اس بات کی علامت ہے کہ بندے کی قسمت کھل گئی ہے، اب مرادَیں پُوری ہونے، مشکلات ٹلنے اور پریشانیاں دُور ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ جو مدینے گئے ہیں، ذرا اُن سے پوچھ دیکھئے!

وہاں ایک آدھ بار نہیں بلکہ بار بار ایسا ہوتا ہے، ابھی دِل میں خیال ہی آتا ہے اور مُراد پُوری کر دی جاتی ہے،  کوئی مشکل آجائے، کوئی دُشواری ہو جائے تو بَس یارسولَ اللہ! پُکارنے کی دَیْر ہوتی ہے، مشکل ٹل جاتی ہے۔

مُرادَیں پُوری ہونے کے مختصر واقعات

اس تعلق سے ہزاروں واقعات کتابوں میں لکھے ہیں؛ مثلاً *امام طَبَرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مدینۂ مُنَوَّرہ حاضِر ہوئے، دو دِن سے بھوکے تھے، کھانا نہیں کھایا تھا، بارگاہِ رسالت میں عرض کی، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کسی کے خواب میں تشریف لا کر انہیں کھانا پہنچانے کا حکم ارشاد فرمایا *حضرت احمد بن نفیس رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ


 

 



[1]...مرآۃُ المناجیح، ۔