Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

جنّت کس چیز سے بنی ہے...؟

پیارے اسلامی بھائیو! اُن مَجْذُوب صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مدینۂ پاک کو جنّتُ الْفِرْدَوس کہا، ہو سکتا ہے ذِہن میں سُوال اُٹھ رہا ہو کہ مدینہ جنّت کیسے ہو سکتا ہے؟

یہ زیادہ مشکل بات نہیں ہے، ہم ذرا سی تَوَجُّہ کریں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بات سمجھ آجائے گی۔ امام بُخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے استادوں کے اُستاد مُحَدِّث عبد الرزاق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حدیثِ پاک ذِکْر کی ہے، بڑی مشہور حدیث شریف ہے۔ صحابئ رسول حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اللہ پاک نے سب سے پہلے کیا چیز پیدا فرمائی؟ نُور والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ہُوَ نُوْرُ نَبِیِّکَ یَاجَابِرُ! یعنی اے جابِر! اللہ پاک نے سب سے پہلے جو چیز پیدا فرمائی، وہ تمہارے نبی (رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کا نُور مبارک ہے۔

رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مزید فرمایا: اللہ پاک نے اس نُور کو پیدا فرما کر 12 ہزار سال  مقامِ قُرْب میں رکھا، پھِر اس نُور کے 4 حِصّے کئے، اس کے 3حِصّوں سے عرش، کرسی اور عرش اُٹھانے والے فرشتے پیدا فرمائے اور اس نُورِ پاک کے چوتھے حِصّے کو پھر 12 ہزار سال تک مقامِ محبّت میں رکھا، پھر 12 ہزار سال کے بعد اس کے 4حِصّے کئے، ایک حِصّے سے قلم، ایک حِصّے سے لَوْح اور ایک حِصّے سے جنّت بنائی گئی۔([1])  

سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ مدینہ!  ذرا غور فرمائیے! *جنّت جو مقامِ رحمت ہے *وہ جنّت جس کا نیک لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے *وہ جنّت جس کے قرآن و حدیث میں


 

 



[1]...مصنف عبد الرزّاق، صفحہ:63-64۔