Book Name:Madine Ki Barkatain
جھروکوں (یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں) سے (بلا ضرورت) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے ہم بہت سے گناہوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جاتا ہے ، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے، علمِ دین میں اضافہ کرنے اور عشقِ رسول بڑھانےکیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، جن میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ آن لائن بھی ہے۔شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۳۲ھ بمطابق ستمبر 2011ء میں مجلس مدْرسۃُ المدینہ آن لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ممالک کے مُسلمانوں کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بُنیادی اسلامی تعلیمات مثلاً وُضو، غُسْل، تَـیَمُّم، اَذان، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر اِس شعبے کی تفصیلی معلومات اور داخِلہ فارم (Admission Form) بھی موجود ہے،لہٰذا مدْرسۃُ المدینہ آن لائن میں داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی اِس ویب سائٹ کا ضرور وِزٹ (Visit) فرمائیں، مگر یاد رہے کہ فِی الْحال مدرسۃُ المدینہ آن لائن کی سہولت صرف بیرونِ ملک مُقیم اسلامی بھائیوں کے لئے ہے۔