Madine Ki Barkatain

Book Name:Madine Ki Barkatain

ہمارے شہر کی مٹی اور ہمارے بعض کا لُعَاب ہمارے بیمار کو شفا دیتا ہے۔ ([1])

مفسرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے فرمان کا خُلاصہ ہے: اَوَّلاً نبی اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  مَرض کی جگہ پر انگلی رکھتے، پھر انگلی پر اپنا لُعَاب شریف لگاتے، پھر مٹی لگاتے اور اس کا لیپ مرض کی جگہ پر کرتے اور فرماتے جاتے: اللہ پاک کے حکم سے ہمارا لُعَاب اور مدینے کی مٹی شِفَا ہے۔  ([2])

الحمد للہ! عاشِقِ مدینہ، عاشِق والئ مدینہ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دیکھا گیا ہے کہ آپ نے مدینۂ پاک کی مٹی شریف کو باقاعدہ سرمے کی سِلائی پر لگا کر آنکھوں میں لگائی بلکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدینۂ پاک کے نصیب والے کبوتروں کے پاؤں کے نشانات سے خاکِ مدینہ لے کر، سرمے کی سلائی پر لگا کر اپنی آنکھوں میں لگائی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! خوفِ خدا و عشقِ مصطفٰے پانے ، نیک بننے اور قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! ”72 نیک اعمال“ پر عمل اور عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 22 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے اپنے گھر کے


 

 



[1]...بُخاری، کتاب:الطب، صفحہ:1452، حدیث:5746ملتقطًا۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:2، صفحہ:407خلاصۃً۔