Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا؛نَماز میں شفَا ہے؟کس کس مرض سے شفا ہے؟اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہر مرض سے شِفَا ہے، سَر درد ہو یا پیٹ کے مسائِل ہوں، معدہ خراب ہو یا دِل کے امراض ہوں، خدانخواستہ کینسر ہو جائے یا گردے فیل ہو جائیں،نَماز پڑھیں،نَماز کے ذریعے اللہ پاک سے شِفَا طلب کریں،اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شِفَا نصیب ہو گی۔

نَماز اور شفائے امراض

پیارے اسلامی بھائیو!مختلف طِبی تحقیقات کے مطابق نَماز میں کئی جسمانی امراض کا علاج موجود ہے،مثلاً(1):نَماز دل،معدہ اور آنتوں وغیرہ کے مرض میں شِفا دیتی ہے (2):نَماز دَرد و غم کا احساس بھلا دیتی یا کم کر دیتی ہے(3):نَماز میں بہترین ورزش ہے کہ اس میں قیام،رکوع اور سجدے وغیرہ کرنے سے بدن کے اکثر جوڑ (Joints) حرکت کرتے ہیں(4):نزلہ زُکام کے مریض کے لئے طویل (یعنی لمبا) سجدہ نہایت مفید ہے(5):سجدے سے بند ناک کھلتی ہے۔([1])(6):آنتوں میں جمع ہونے والے غیر ضروری مواد کو حرکت دے کر نکالنے میں سجدہ کافی مددگار ثابِت  ہوتا ہے(7):نَماز سے ذِہن صاف ہوتا اور غصّے کی آگ بجھ جاتی ہے(8):نَماز رزق لاتی(9):صِحَّت کی حفاظت کرتی (10):اَذِیَّت(یعنی تکلیف) دور کر تی(11):بیماری بھگاتی(12):دل کی قوت بڑھاتی (13):فرحت (یعنی خوشی) کا سامان بنتی(14):سُستی دور کرتی(15):شرحِ صدر کرتی یعنی سینہ کھولتی(16):روح کو غذا فراہم کرتی(17):دل منور(یعنی روشن) کرتی(18):چہرہ چمکاتی (19):برکت لاتی (20):خدائے


 

 



[1]...فیضانِ نَماز ،صفحہ:28۔