Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
*نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے ([1])*نَماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے *نَماز شیطان کو ناپسند ہے([2])*نَماز قبر کے اندھیرے میں تنہائی کی ساتھی ہے([3]) *نَماز نیکیوں کے پلڑے کو وزنی بنا دیتی ہے([4])*نَماز مومن کی معراج ہے([5]) *نَماز کا وقت پر ادا کرنا تمام اعمال سے افضل ہے([6])*نَمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اُسے بَروزِ قیامت اللہ پاک کا دیدار ہو گا۔([7])
پیارے اسلامی بھائیو! نَماز میں اللہ پاک نے بہت ساری خصوصیات رکھی ہیں۔ مثلاً
(1): نَماز بہترین مدد گار ہے
ہر مشکل،پریشانی،تنگدستی،بےروزگاری،غرض ہر طرح کی مشکلات میں نَماز بہترین مددگار ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ- (پارہ:1 ،سورۂ بقرہ:45)
ترجمہ کَنْزُ الایمان:اور صبر اور نَماز سے مدد چاہو۔
سُبْحٰنَ اللہ!معلوم ہوا؛ ہمیں کوئی مشکل آئے، کسی قسم کی کوئی پریشانی ہو، ہم نَماز
[1]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین،باب الصلوات الخمس ،صفحہ:158۔
[2]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین،باب الصلوات الخمس ،صفحہ:158۔
[3]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین،باب الصلوات الخمس ،صفحہ:158۔
[4]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین،باب الصلوات الخمس ،صفحہ:158۔
[5]...مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الایمان،الفصل الاول ،جلد:1 ،صفحہ:113،تحت الحدیث:1۔
[6]...تَنْبِیْهُ الْغَافِلِین،باب الصلوات الخمس ،صفحہ:158۔
[7]...فیضانِ نَماز،صفحہ:10 -11۔