Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net) پر دِیا ہوا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدھے ہاتھ سے لین دین  کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے1فرمان مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: فرمایا: تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اوراُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔(ابنِ ماجہ، ۴/۱۲، حدیث ۳۲۶۶) * سیدھی جانب میں نیک فال ہے کہ یہ جنتیوں کی جانب ہے۔(فیض القدیر،باب کان وھی الشمائل الشریفۃ، ۵/۲۶۳، تحت الحدیث:۶۹۹۵)*سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ۔(آداب طعام، ص۱۳۰) *نیکیاں لکھنے والا فرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس کی وجہ سے یہ سمت افضل ہے۔(مرآ ۃ المناجیح، ۱/۲۸۷)*مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اِسی عادت کے مُوافِق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔ (حیاتِ محدث اعظم،ص۳۷۴)

( اعلان )

سیدھے ہاتھ سے لین دین کے  بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔