Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
رحمٰن سے قریب پہنچاتی اور (21):شیطان کو دُور بھگاتی ہے۔([1])
یاد رہے!یہ فوائد اُسی صورت میں حاصِل ہو سکتے ہیں جب نَماز اطمینان سے دُرست طریقے پر ادا کی جائے۔
(3):نَماز کردار سنوارتی ہے
پیارے اسلامی بھائیو!نَماز کی ایک اَہَم خصوصیت یہ بھی ہے کہ نَماز صِرْف جسمانی امراض ہی سے نہیں بلکہ روحانی امراض سے بھی شِفَا بخشتی ہے،نَماز ہمارے کردار، اَخْلاق، گفتار، اطوار پر بہت سارے مثبت اَثرات ڈالتی ہے، جس کے سبب ہم معاشرے کا ایک بہترین فرد بننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔مشہور مفسرِ قرآن،حکیم الاُمَّت، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:*نَماز مصیبتوں کا بہترین علاج اور*رحمتیں حاصِل کرنے کا اعلیٰ ذَرِیعہ ہے*نَماز سے بدن کی صفائی*لباس کی پاکی*اخلاقِ پاکیزہ * آخرت کی اُلفت *دنیا سے بے رغبتی*رب سےمَحَبَّت حاصل ہوتی ہے بشرطیکہ حضورِ قلب (یعنی دلی توجُّہ) کے ساتھ ادا ہو۔
مزید فرماتے ہیں: جیسے مختلف دواؤں میں مختلف تاثیریں ہیں، ایسے ہی نَماز میں یہ تاثیر ہے کہ وہ بُرائیوں اور بدکاریوں سے بچاتی ہے اور جیسے پہاڑوں کی ہوا تندرستی کے لئے مفید ہے، ایسے ہی مسجد کی ہوا ایمان کی دُرُستی کے لئے فائدہ مند،نَماز میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ انسان کے دھیان کو بٹا دیتی ہے یعنی دنیا سے ایک دم غافِل کر کے ربِّ(کریم) کی طرف متوجِّہ کرتی ہے جس سے انسان دُنیوی غم بھول جاتا ہے اور فارِغ ہو