Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے نَماز پڑھنی ہے، لازمی پڑھنی ہےمگر یہ بھی خیال رہے کہ نَماز غلط نہیں پڑھنی، درست ہی پڑھنی ہے، اس میں بالکل بھی سُستی نہیں کرنی ، شاید دُنیا کا کوئی اَہَم کام ایسا نہیں ہے جو بغیر سیکھے کیاجاتا ہو، ہر کام کی ٹریننگ لی جاتی ہے، پھر کِیاجاتا ہے، یہاں تک کہ ہم نے بچپن میں سائیکل چلانا بھی سیکھی تھی، پھر چلانے لگے تھے مگر افسوس! ایک تعداد ایسی ہےجنہوں نے نماز سیکھی نہیں، بس دیکھا دیکھی پڑھنا شروع کر دی اور آج تک ایسے ہی پڑھتے جا رہے ہیں۔
یاد رکھئے! نماز کے متعلق ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہٰذا جن اِسلامی بھائیوں نے ابھی تک نماز باقاعِدہ سیکھی نہیں ہے، وہ پہلی فُرصت میں نماز کے ضروری اَحْکام و مسائِل سیکھ لیجئے! اَلحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہے، دعوتِ اسلامی ہمیں وُضُو، غسل ، نماز،اور دِین کی اَہَم باتیں سیکھاتی بھی ہے اور ان پر عَمَل کرنے کا درس بھی دیتی ہے۔ نماز سیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! *عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے! *مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخِلہ لے لیجئے! *فرض علوم کورس کر لیجئے!*یا کم از کم 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس تو کر ہی لیجئے! اَلحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی کے شُعْبے: مدنی کورسز کے تحت نماز کا دُرست طریقہ سکھانے کے لئے وقتاً فوقتاًعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت مختلف مَقامات پر 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کروایا جاتا ہے،اس کے علاوہ اُمَّتِ مُسلمہ کی آسانی کے لئے دعوتِ اِسلامی کے شُعْبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضانِ نماز