Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

ساتھ ساتھ آیندہ گُنَاہوں اور بیماریوں کو ہمارے قریب آنے سے بھی روکتی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پارہ :21 ،سورۂ عنکبوت:45 )

ترجَمہ کنزُ العرفان: بیشک نَماز بے حیائی اور بری بات سے روکتی ہے ۔

یہ نَماز کی اَہَم ترین خصوصیت ہے۔ نَماز کی 6 شرائط، 7 فرائض، 30 واجبات اور تقریباً 96 سنتیں ہیں، اس کے عِلاوہ بہت سارے باطنی آداب بھی ہیں، اگر ہم ان تمام باتوں کا لحاظ رکھ کر اچھے طریقے سے نَماز پڑھیں تو نَماز ہمارے کردار کو سدھارتی بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں آیندہ منفی باتوں، منفی سوچوں اور منفی عادتوں سے بچا بھی لیتی ہے۔

نَماز چوری سے بچا لے گی

ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عَرض کیا:یا رسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! فلاں شخص رات میں تو نَماز پڑھتا ہے جب صبح ہوتی ہے چوری کرتا ہے۔ فرمایا: عنقریب اس کی نماز اسے چوری سے روک دے گی۔ ([1])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!*نَماز بہترین مددگار ہے*نَماز میں شِفا ہے*نَماز بُرائیوں سے روکتی ہے*نَماز کردار سنوارتی اور اَخْلاق کو نکھارتی ہے۔لہٰذا سچّی پکّی نیت کیجئے! کہ آج کے بعد ہماری کوئی بھی نَماز قضا نہیں ہو گی، روزانہ پانچوں نَمازیں مسجد میں باجماعت ادا کیا کریں گے ۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]... مسندِ امام احمد،جلد:4،صفحہ:658،حدیث:10030۔