Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

میں طے ہوا۔ ان کی یہ بات سنتے ہی میں نے پڑھا:  اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓ اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ  اللہ ِوَاَ نَّ دِیْنَ الْاِسْلَامِ حَقٌّ(ترجمہ:میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً حضرت مُحَمَّد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) اللہ پاک کے رسول ہیں اوربے شک دین اسلام حق ہے)پھر میں رُوم سے نکل کر مسلمانوں کے شہر آ گیا۔([1])

نَماز کس پر فرض ہے؟

اے خوش نصیب عاشقانِ نَماز!نماز ہم گنہگاروں کے لئے بہت بڑی نعمت ہے *میرے آقا اعلیٰ حضر ت رَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: نَماز ِپنج گانہ(یعنی 5 وقت کی نَمازیں )اللہ  پاک کی وہ نعمتِ عظمٰی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ہم سے پہلے کسی اُمت کو نہ ملی۔([2])*یاد رکھئے!ہر مسلمان عاقل بالغ مرد و عورت پر روزانہ 5 وقت کی نَماز فرض ہے۔اِس کی فرضیت (یعنی فرض ہونے)کا اِنکار کفر ہے۔ جو جان بوجھ کر ایک نَماز ترک کرے وہ فاسِق سخت گناہ گار و عذابِ نار کا حق دار ہے۔

صد کروڑ افسوس! آج اکثر مسلمانوں کو نَماز کی بالکل پروا نہیں رہی، ہماری مسجدیں نَمازیوں سے خالی نظر آتی ہیں۔ اللہ پاک نے نَماز فرض کر کے ہم پر یقیناً اِحسانِ عظیم فرمایا ہے،ہم تھوڑی سی کوشِش کریں ،نَماز پڑھیں تو اللہ کریم ہمیں بہت سارا اجر و ثواب عنایت فرماتا ہے۔([3])


 

 



[1]...الروض الفائق،صفحہ:95-96ملتقطاً۔

[2]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:5 ،صفحہ:43۔

[3]...فیضانِ نماز ،صفحہ:8۔