Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
کورس آن لائن بھی کروایا جاتا ہے۔ان کورسز میں داخلہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! عِلْمِ دین کا خزانہ نصیب ہو گا*روزانہ کم از کم 2 درس دینے کی نیّت کے ساتھ فیضانِ نماز کتاب سے مسجد درس اور 7 منٹ چوک درس دیجئے،اس سے لوگوں کے دِلوں میں نمازِ پنجگانہ کی اہمیت و محبت بڑھے گی اور نمازپڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہو گا*شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہترین کتاب ہے: نماز کے اَحْکام۔ اس کتاب میں وضو کا طریقہ ،غسل کا طریقہ ،نماز کا طریقہ ،مُسافر کی نماز،قضا نمازوں کا طریقہ اور نمازِ جنازہ کا طریقہ لکھا ہوا ہے یہ ساری معلومات حاصل کرنے کے لئے نماز کے احکام خرید کر مُطالعہ کیجئے۔
دُوسروں کو نماز کی دَعوت دیجئے!
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے خُود تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! نماز پڑھنی ہی پڑھنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو، دوست اَحباب کو، پڑوسیوں، اَہْلِ محلہ کو، آفس میں، دُکان پر ساتھ کام کرنے والوں کو بھی نماز کی دعوت دے کر نماز ی بنانے کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہے اور چاہتی ہے کہ کسی طرح اُمَّتِ مُسلمہ کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔آئیے! ہم سب مل جُل کراس نیک کام میں دعوتِ