Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid

کر ایسا مسرور (یعنی خوش )ہوتا ہے کہ پھر دِل میں مصیبت کا زیادہ اِحساس نہیں ہوتا۔([1])

نَماز کے کردار پر مثبت اثرات

پیارے اسلامی بھائیو!نَماز کے سائیکالوجیکل بھی بہت فائدے ہیں۔اللہ پاک کے فضل سے *نَماز مائنڈ چینجر(Mind Changer) بھی ہے اور *لائف چینجر(Life changer) بھی ہے *نَماز سَر سے لے کر پاؤں تک، دِل، دِماغ اور سوچ پر اچھے اَثرات ڈالتی ہے *نَماز سراپا اَدَب ہے اور اَدَب انسان کو کامیابیوں تک لے جاتا ہے *نَماز سراپا عاجزی اور عاجزی انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے *نَماز انسان  کو فرض شناس بناتی ہے*نَماز کے اَوْقات مقرر ہیں، فجر، ظہر، عصر، مغرب، عِشا سب نَمازوں کے مخصوص اَوقات ہیں، پابندئ وقت کے ساتھ نَماز باجماعت کی عادَت ڈالنے سے انسان وقت کا پاپند (Punctual) بنتا ہے *نَماز ایک مُراقبہ ہے،نَمازی نَماز میں سب کام دھندے چھوڑ کر، ساری فِکْروں سے ناتا توڑ کر اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضِر ہوتا ہے، اپنی پُوری تَوَجُّہ اللہ رَبُّ العَالَمِین کی رحمت و عنایت کی طرف لگانے کی کوشش کرتا ہے، اس کی برکت سے اَوْوَر تھنکنگ (Overthinking)یعنی فضول فِکْروں سے نجات ملتی ہے اور آدمی کی سوچ پاک صاف ہو جاتی ہے *اور نَماز کی ایک اَہَم ترین خصوصیت یہ ہے کہ نَماز ایک حفاظتی حصار(Protective cover) ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا؛ دوائی 2 طرح کی ہوتی ہے، ایک تو عام دوائی جو بیمار کے اندر سے بیماری کو ختم کرتی ہے اور ایک ویکسین ہوتی ہے، یہ بیماری کو بھی ختم کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آیندہ بیماری کو قریب آنے سے بھی روکتی ہے، نَماز بھی ایسی ہی ہے،نَماز ہمارے اندر سے باطنی بیماریوں کو ختم بھی کرتی ہے اور اس کے


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی،پارہ:2 ،سورۂ بقرہ،زیرِ آیت:153 ،جلد:2 ،صفحہ:82 بتغیر قلیل۔