Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
نے فرمایا:بے شک ابھی جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام میرے پاس آئے تھے اور اُنہوں نے عرض کیا: اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم!جس نے آپ پر ایک بار درودِ پاک پڑھا، اللہ پاک اُس کے نامۂ اعمال میں 10نیکیاں لکھے گا اور10 گُناہ مٹا دے گا اور 10درجات بڑھادے گا۔ ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! نَماز بہت بابرکت عِبَادت ہے،نَماز کی برکت سے دُنیا بھی سَنْورتی ہے اور آخرت بھی سنور جاتی ہے۔ آئیے! نَماز کے فضائل و فوائد سنتے ہیں:
زمین سے دینار نکالنے والا نَمازی
حضرت ابو بکر بن مُفَضَّلرَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:میں نے اپنے ایک رُومی دوست سے اسلام قبول کرنے کا سبب پوچھا تو اُس نے بیان کیا:ہمارے ملک پر مسلمانوں کا لشکر