Book Name:Namaz Ke Deeni or Dunyawi Fawaid
اسلامی کے ساتھ تَعاوُن کریں،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 3پر عمل کی نیّت سےدُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے۔ نیک عمل نمبر 3 یہ کہ کیا آج آپ نے گھر ، بازار، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھے وہاں نماز کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی؟( کاش پانچوں نمازوں میں کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لیتے جائیں) اگر ہم میں سے ہرایک نمازی اسلامی بھائی نیک عمل نمبر 3 کا عامل بن جائے تو وہ دن دُور نہیں کہ جب ہماری مَساجدمیں نمازیوں کی بہار یں آجائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ
جامعۃ المدینہ آن لائن
پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے، جس میں سے ایک شعبہ ”جامعۃ المدینہ آن لائن“ بھی ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ!جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت بھی مختلف کورسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،یہ کورسز کون کون سے ہیں،آئیے!ان کورسز کی چند جھلکیاں سُنتے ہیں*:طہارت کورس*نماز کورس*عقائد و فِقہ کورس*فیضانِ زکوٰۃ کورس *درسِ نظامی آن لائن*فیضانِ بہارِ شریعت کورس*فیضانِ فرض علوم کورس *فیضانِ تفسیر کورس *تجہیز و تکفین کورس*فیضانِ تفسیر صراط الجنان کورس * فیضانِ رمضان کورس *قُربانی کورس وغیرہ۔
ہرکورس کی مُدّت اور دورانیہ مختلف ہے،ان کورسز میں داخلوں کا طریقۂ کار دعوتِ