Azadi Aik Nemat Hai

Book Name:Azadi Aik Nemat Hai

مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ  (پارہ:1،البقرۃ:49)

معرفۃ القُرْآن: فرعون والوں سے۔

یعنی فرعون اور اس کی قَوم سے نجات دی۔ یہ بداَنجام کیا کرتے تھے؟

یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ  

معرفۃ القُرْآن: تمہیں پہنچاتے بُرا عذاب۔

فِرعونیوں نے بنی اسرائیل پر بہت سختیاں کر رکھی تھیں*ان کے بچوں کو اپنا غُلام بنا لیا تھا *ان کی عورتیں فرعونی عورتوں کی خادمائیں تھیں *ان کے نوجوانوں سے سخت دُشوار گزار کام کروائے جاتے تھے *غریبوں پر بھاری ٹیکس مقرر تھے *اسرائیلی بُوڑھے اینٹیں بناتے، فرعونیوں کے مکانات تعمیر کرتے تھے *بُوڑھی عورتیں ان کے لئے سُوت کات کر کپڑا تیار کرتی تھیں، غرض کہ فرعونی بنی اسرائیل پر بڑے ظلم کرتے تھے،([1])  انہیں میں سے ایک ظلم یہ تھا کہ

یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْؕ- (پارہ:1، البقرۃ:49)

معرفۃ القُرْآن:وہ ذبح کرتے تمہارے بیٹے اور زندہ چھوڑ دیتے تمہاری عورتیں، بچیاں۔

یہ بڑی سخت مصیبت تھی کیونکہ لڑکوں کو ذبح کر دینے سے بنی اسرائیل کی نسل خطرے میں تھی، ویسے بھی مردَوں کے بغیر عورتوں کی زندگی بہت دُشوار ہوتی ہے، ان کی عزّت خطرے میں رہتی ہے اور فرعونی چھوٹے بچوں کو ذَبح کرتے تھے، لہٰذا اس سے ان کی ماؤں کے دِلوں پر بھی خنجر چلتے تھے، سخت صدمے پہنچتے تھے۔ اللہ پاک نے فرمایا:

وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ(۴۹)  (پارہ:1، البقرۃ:49)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور اس میں تمہارے ربّ کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:49، جلد:1، صفحہ:369 خلاصۃً۔