Azadi Aik Nemat Hai

Book Name:Azadi Aik Nemat Hai

یعنی اے بنی اسرائیل! فرعونیوں کے ان مظالم میں تمہارا بڑا سخت اِمتحان تھا، تم بڑی مشکلات میں گِھرے ہوئے تھے، پِھر کیا ہوا؟ اللہ پاک نے بنی اسرائیل کی نجات کے لئے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیجا، آپ نے فرعون کو اِیمان کی دعوت دی، فرعون نے نہ مانی، کئی سال کی نیکی کی دعوت کے بعد آخر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اللہ پاک کے حکم سے بنی اسرائیل کو لے کر راتوں رات مصر سے روانہ ہو گئے، فرعون کو خبر ملی تو وہ بھی 70 ہزار کا لشکر لے کر پیچھے آ گیا، اب بڑی مشکل ہوئی، سامنے دریائے نیل تھا، پیچھے فرعون کی فوج تھی، درمیان میں بنی اسرائیل تھے، ایسے مشکل وقت میں اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم دیا: اے موسیٰ! دریا پر اپنا عصا مارئیے! حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے جُونہی اپنی لاٹھی مُبارَک دریا پر ماری، فورًا دریا کا پانی دِیواروں کی طرح کھڑا ہو گیا، اس کے اندر 12رستے بن گئے، بنی اسرائیل ان رستوں سے آرام سے گزر گئے، فرعون کی فوج بھی پیچھے پیچھے دریا میں داخِل ہوگئی، ادھر بنی اسرائیل دریا کے دوسرے کنارے سے باہَر ہوئے، ادھر فرعون کی فوج دریا میں داخِل ہو گئی، اسی وقت دریا کا پانی پِھر آپس میں مِل گیا اور فرعون اپنی فوج سمیت دریا کے اندر غَرق ہو گیا۔([1])  اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنْجَیْنٰكُمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ(۵۰)  (پارہ1،البقرۃ:50)

 تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور (یاد کرو) جب ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھاڑ دیا تو ہم نے تمہیں بچا لیا اور فرعونیوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے غرق کر دیا۔

یہ ایک عظیم اِنعام تھا جو بنی اسرائیل پر کیا گیا، انہیں فرعون کی غُلامی سے آزادی عطا


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:50، جلد:1، صفحہ:123 خلاصۃً۔