Book Name:Sakhawat e Mustafa
ترجمۂ کنزالعرفان: ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس دانے کی طرح ہے جس نے سات بالیاں اگائیں ،ہر بالی میں سو دانے ہیں اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا، علم والا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک َکی راہ میں مال خرچ کریں گے تو وہ مالک ومولا جو زمین و آسمان اور سارے جہان کا خالق و مالِک ہے،وہ کریم و جوّاد رَبّ کریم کرم فرمائے گا اور ہمارے مال کو بڑھائے گا۔ کتنےہی خُوش نصیب مُسلمان ایسے ہیں جو اپنے مال کے حُقُوق اَدا کرتے ہیں، خُوش دِلی سے بَر وَقْت زکوٰۃوفطرہ اَدا کرتے ہیں، اپنے مال ماں باپ ،بہن بھائی اور اَولاد پر خرچ کرتے ہیں، اپنے عزیزو اَقْرِباء کی موت پر اُن کے اِیْصالِ ثواب کے لیےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنے مال کو خرچ کرتے،سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا مِیلاد مَناتے، نیک نیّتی سے شِفا خانے بنواتے ہیں، اِخلاص کے ساتھ قرآن خوانی واجتماعِ ذِکر ونعت اورسُنَّتوں بھرے اجتماعات کے اِنْعِقاد پرخرچ کرتے ہیں ،مَساجد و مَدارس کی تعمیر میں حصّہ لیتے ہیں،درس وتدریس ،درسِ نظامی یعنی عالِم کورس میں مُعاوَنت کرتے ہیں، مثلاًمُدرسین کے مُشاہرے(Salary) ،طلبہ کی کتابیں،طعام و قیام کے اخراجات وغیرہ،قرآنِ کریم(حفظ وناظرہ) کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں ،مسجد کے اِنتظامی اَخْراجات وغیرہ کی اَدائیگی کرتے یا اُس میں حصّہ لیتے ہیں۔دینِ اِسلام کی تروِیج و اِشاعت ،سُنَّتوں کے اِحیاء،نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے خرچ کرتے ہیں۔ مثلاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے غریب اسلامی بھائیوں کو زادِ سفر دے کر، سُنَّتوں بھرا دَرس دینے کی آرزُو