Book Name:Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat
سالہ ظاہِری زندگی مبارک کو2حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے (1):ایک حصّہ اِعْلانِ نبوت سے پہلے کا ہے،(2): دوسرا حصّہ اِعْلانِ نبوت سے بعد کا ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا:
z وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪(۷) (پارہ:30، الضحیٰ:7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اس نے تمہیں اپنی محبت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔
یہ 2 حصّے ہیں: (1):اِعْلانِ نبوت سے پہلے کا جو حصّہ ہے، اس کے متعلق فرمایا:
z وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا
یعنی اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کی ظاہِری زندگی مُبارَک کےجو ابتدائی 40 سال ہیں، ان سالوں میں آپ ہماری محبّت میں وارفتہ تھے (2):پِھر اس کے بعد زندگی مُبارَک کا دوسرا حصّہ یعنی اِعْلانِ نبوت اور اس کے بعد کی زندگی مبارک شروع ہوئی، اس کے متعلق فرمایا:
فَهَدٰى۪(۷)
یعنی اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! محبّت میں وارفتگی کے بعد وہ عرصہ شروع ہوا کہ اللہ پاک نے آپ کی طرف وحی بھیجی اور عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ یعنی سکھادیا تمہیں، جو کچھ تم نہ جانتے تھے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!قرآنِ کریم کی جامِعِیَّت دیکھئے! یہ کمال دیکھئے! 63 سال کی ظاہِری زندگی مُبارَک ہے، قرآنِ کریم نے اس پُوری زندگی مبارک کا پُورا پُورا نقشہ صِرْف چند لفظوں میں کھینچ دیا *اِعْلانِ نبوت سے پہلے کی جو زندگی مُبارَک ہے، وہ بھی بےمثال اور باکمال ہے، اِعْلانِ نبوت سے بعد کی جو زندگی مبارک ہے، وہ بھی بےمثل و بےمثال ہے، فرق صِرْف