Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اَرْبعینِ عطّار، قسط:2، صفحہ:2، حدیثِ پاک نمبر: 2 ہے:
صَلُّوْا عَلَيَّ وَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَآءِ، وَقُوْلُوْا: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ
ترجمہ: مجھ پر درودِ پاک بھیجو اور دُعا میں خوب کوشش کرو اور کہو: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ ۔([1])
یاد کر کے شہِ دو عالم کو پڑھئے باچشمِ نم درود و سلام
وہ دعا مستَجاب ہوتی ہے جس میں ہوتا ہے ضَم درود و سلام
مشکلوں کے سبھی اندھیروں میں ہے ضیاءِ کرم درود و سلام
پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں درودِ پاک پڑھنے اور دُعا میں خوب کوشش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دُعا اور درود کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے، حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا فرمان ہے: دُعا زمین وآسمان کے درمیان لٹکی رہتی ہے، جب درودِ پاک پڑھا جائے تو اُوپَر کو پرواز کر جاتی ہے۔([2])