Naam Lewa Ghose e Azam Ka

Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka

چلا جائے بلا خوف و خطر فردوسِ اعلیٰ میں                           فقط اک شرط ہے ہو نام لیوا غوثِ اعظم کا

فرشتو! روکتے کیوں ہو مجھے جنّت میں جانے سے

یہ   دیکھو   ہاتھ    میں    دامن    ہے     کس     کا     غوثِ     اعظم     کا([1])

سچوں کا روحانی ساتھ

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ

اس آیتِ کریمہ کی تفسیر میں عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: عُمُوماً کسی کے ساتھ رہنے کے 2 مطلب ہوتے ہیں: (1):جسمانی طَور پر ساتھ رہنا (2):دِلی طَور پر ساتھ رہنا۔ یقیناً جسمانی طَور پر *صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کا قرب حاصِل ہو *عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی صحبت نصیب ہو جائے *اولیائے کرام کی صحبت نصیب ہو جائے تو بےشک یہ بہت سعادت کی بات ہے مگر آیتِ کریمہ میں صِرْف جسمانی طَور پر ساتھ رہنا مراد نہیں بلکہ اس سے مراد ہے: دِلی طَور پر *صحابۂ کرام *عُلَما اور *اولیائے کرام کے ساتھ رہنا۔ مقصد یہ ہے کہ اے ایمان والو! *صحابہ سے، عُلَما سے، اولیا سے دِلی محبّت رکھو *جو عقیدے اِن کے ہیں، اُن عقائد پر قائم رہو *اِن کے جو نظریات ہیں، اُن نظریات پر قائم رہو *ان کی تعلیمات پر عمل کرو *ان جیسے اَخْلاق اپناؤ، ان جیسا کردار بناؤ *ان کی سیرت سے روشنی حاصِل کرو *ظاہِر میں، باطِن میں ہر اعتبار سے ان سے محبت کرو *یہ پاکیزہ حضرات جس رستے کے مُسَافِر ہیں، تم بھی اس رستے کے مُسَافِر بنو اور *جس انداز سے انہوں نے زندگی


 

 



[1]...قبالۂ بخشش،صفحہ:99۔