Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka
اللہ پاک ہمیں گفتار میں بھی، کردار میں بھی، دِلی جذبات میں بھی، محبّت و عقیدت میں بھی غرض کہ ہر لحاظ سے اَوْلیائے کرام کے ساتھ اپنی نسبت مضبوط رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اللہ پاک نے بہت اُونچا مقام عطا فرمایا ہے، آپ سے نسبت نصیب ہو جانا بھی بہت ہی بَرَکت اور سعادت کی بات ہے۔ حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے مریدوں کے لئے اس بات کے ضَامِن ہیں کہ اُن میں سے کوئی شخص بغیر توبہ کے نہ مرے گااور ان کو یہ فضیلت دی گئی ہے کہ اُن کے مرید اور 7پشت تک ان کے مریدوں کے مرید جنَّت میں داخل ہوں گے۔([1])
اَلْحَمْدُ للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ وقت کے ولئ کامِل اور پِیرِ کامِل ہیں، آپ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت فرماتے ہیں۔ اگر آپ ابھی تک کسی جامِع شرائط پِیرِ کامِل کے ہاتھ پر بیعت نہیں ہیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ کریم ہم سب کو امیراہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اور آپ کے صدقے میں حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سچی پکی غلامی نصیب فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پرفرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔