Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka
سے خصوصی نسبت ہے اور ربیعُ الآخر کو ولیوں کے سردار کے ساتھ خاص نسبت ہے۔ 12 ربیع الاول کو امامُ الانبیا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا جشنِ وِلادت منایا جاتا ہے، اسی طرح ربیعُ الآخر کی 11 تاریخ کو امامُ الاولیا، شیخ عبدُ القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی گیارہویں شریف دُھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔
ہم اَلْحَمْدُ للہ! بارہویں والے بھی ہیں، گیارہویں والے بھی ہیں، عاشقانِ رسول بھی ہیں اور اللہ پاک کے فضل سے عاشقانِ اَوْلیا بھی ہیں۔ اللہ پاک ہماری ان نسبتوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
اَلْحَمْدُ للہ! شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت اُونچے رُتبے والی ہستی ہیں، جس رات آپ کی وِلادت ہوئی، اُس رات اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم آپ کے والِد کی خواب میں تشریف لائے اور مبارَک باد دیتے ہوئے فرمایا: یَا اَبَاصَالِحِ! یعنی اے ابو صالح! اَعْطَاکَ اللہُ اِبْنًا اللہ پاک نے آپ کو جو بیٹا عطا فرمایا ہے، وَہُوَ وَلِیِّی وَ مَحْبُوْبِیْ وَ مَحْبُوْبُ اللہِ تَعَالٰی وہ میرا دوست بھی ہے، میرا بھی مَحْبُوب ہے اور اللہ پاک کا بھی مَحْبُوب ہے وَسَیَکُوْنُ لَہٗ شَانٌ فِیْ الْاَوْلِیَآءِ وَالْاَقْطَابِ کَشَانِیْ بَیْنَ الْاَنْبِیَآءِ وَالرُّسُلِ (یعنی اے ابو صالِح! سُن لو!) تمہارے اِس شہزادے کی شان ولیوں میں ایسی ہی ہو گی، جیسے میری شان نبیوں اور رسولوں میں ہے۔([1])
غوثِ اعظم درمیانِ اَوْلیا چُوْں مُحَمَّد دَرْمِیَانِ اَنبیا
وضاحت: اولیا کے درمیان غوثِ اعظم کا رُتبہ ایسے ہی ہے جیسے مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم