Naam Lewa Ghose e Azam Ka

Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka

پاک کے ولی، نیک بندے، بخشے ہوئے جنّتی لوگ اسی معیت، اسی ساتھ کو دلیل بنا رہے ہیں، عرض کرتے ہیں: مولیٰ! یہ لوگ جنہیں جہنّم میں ڈال دیا گیا، یہ ہمارے ساتھ ہوتے تھے، ہماری معیت اختیار کیا کرتے تھے)۔

بخاری شریف کے الفاظ ہیں: اللہ پاک فرمائے گا: اِذْہَبُوْا! یعنی جہنّم کے اندر چلے جاؤ! فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ دِينَارٍ مِّنْ اِيمَانٍ فَاَخْرِجُوْهُجس کے دِل میں دینار برابر بھی ایمان پاؤ! اسے جہنّم سے نکال کر لے آؤ! محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ان بخشے ہوؤں پر جہنّم کی آگ حرام کر دی جائے گی، یہ جہنّم کے اندر چلے جائیں گے اور جس جس کو پہچانتے ہوں گے، انہیں نکال کر باہَر لے آئیں گے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے نسبتِ اَوْلیا کی بَرَکت...!! اللہ پاک ہماری یہ نسبتیں سلامت رکھے۔

مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْ فرماتے آؤ                                                                                   بَلاؤں میں ہے یہ ناشاد یا غوث!

اندھیری رات، جنگل، میں اکیلا                                                        مدد کا وقت ہے فریاد یا غوث!

حسنؔ منگتا ہے دے دے بھیک داتا                             رہے یہ راج پاٹ آباد یا غوث!([2])

انسان اپنے مَحْبُوب کے ساتھ ہو گا

پیارے اسلامی بھائیو! ہو سکتا ہے ذہن میں سُوال اُٹھ رہا ہو کہ روزِ قیامت اَوْلیائے کرام جنہیں بخشوائیں گے، یہ تو وہ ہوں گے *جنہوں نے ان کے ساتھ نمازیں پڑھی ہوں گی *ان کے ساتھ روزے رکھے ہوں گے *ان کے ساتھ مِل کر نیک اعمال کئے ہوں گے۔ ہم تو گنہگار لوگ ہیں، ہمیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا زمانہ نصیب ہی نہیں ہوا،


 

 



[1]...بخاری، کتاب التوحید، باب قول اللہ تعالیٰ:وجوہ یومئذ ناضرۃ...الخ، صفحہ:1795، حدیث:7439۔

[2]...ذوقِ نعت، صفحہ:112و 113 ملتقطًا۔