Naam Lewa Ghose e Azam Ka

Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka

نیک لوگوں سے مشابہت کے دینی و دنیوی فائدے

عُلَما فرماتے ہیں: *صالِحِیْن (یعنی نیک لوگوں) کو آئیڈیل بنانا سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر چلنے کا وسیلہ ہے([1])*نیک لوگوں کو آئیڈیل بنانے کی بَرَکت سے اللہ پاک کی خاص مَدد و نُصْرت ملتی ہے *نیک لوگوں کو آئیڈیل بنانے کی بَرَکت سے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خصوصی شفقت نصیب ہوتی ہے *جو نیکوں کو آئیڈیل بناتا ہے، اس پر اللہ پاک کی رحمت برستی ہے *جو نیکوں کو آئیڈیل بناتا ہے، اس کی، اس کے اَہْل و عیال، یہاں تک کے اس کے پڑوسیوں کی بھی حفاظت کی جاتی ہے *جو نیکوں کو آئیڈیل بناتا ہے،اس کی دُعائیں قُبُول ہوتی ہیں *نیک لوگوں کا رستہ اپنانے کی بَرَکت سے دُنیا میں بھلائی *اچھی اور پاکیزہ زندگی *نیک اَعْمال کی توفیق ملتی ہے *اور جو خوش نصیب نیک لوگوں کو آئیڈیل بناتا ہے، اسے قبر کے امتحان میں ثابِت قدمی، محشر کی ہولناکیوں سے امان، پُل صِراط سے نجات اور جنّت میں نیک لوگوں کا پڑوس نصیب ہوتا ہے۔([2]) کسی عربی شاعِر نے کتنی پیاری بات کہی ہے:

فَتَشَبَّهُوْا اِنْ لَمْ تَكُوْنُوْا مِثْلَهُمْ                                                                                اِنَّ   التَّشَبُّہَ   بِالْکَرَامِ   فَلاَحُ([3])

ترجمہ:اگر تم خود نیک نہیں ہو تو نیک لوگوں کی مُشَابَہَت اِخْتیار کر لو! بے شک نیک لوگوں کی مُشَابَہَت اِخْتیار کرنا بھی فَلاح و کامیابی ہے۔


 

 



[1]... حسن التَّنَبُّۃ لِمَا وَرَدَ فِی التَّشَبُّۃ ، باب بیان حکم الظاہر...الخ، خاتمۃ لطیفۃ ، جلد:1،صفحہ:144۔

[2]... حُسْنُ التَّنَبُّهِ لِمَا وَرَدَ فِی التَّشَبُّۃ ،جلد:1،صفحہ:238و425 و437و442 ،446و447 و461 ملخصاً۔

[3]... حسن التَّنَبُّۃ لِمَا وَرَدَ فِی التَّشَبُّۃ،جلد:2،صفحہ:144۔