Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی نسل میں سے تھے ، جب ان سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہسے ان کی اس قدر محبّت کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے فرمایا:مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہنے بے شمار لوگوں کو غوثِ پاک شیخ عبد القادر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے دامن سے وابستہ کیا  اور قادری سلسلہ کو بہت عام کیا ہے اس لئے ہم ان سے اتنی محبّت کرتے ہیں۔  

(3): الحمدللہ! امیرِ اہلسنّت کی تربیت کی برکت سے بڑی گیارہویں شریف کی بڑی رات کے موقع پرملک وبیرونِ ملکاجتماعِ غوثیہ کا اِہتمام کیا جاتاہے،جن میں کبھی* شانِ غوثِ اعظم *توکبھی سیرتِ غوثِ اعظم*کبھی خاندانِ غوثِ اعظم *تو کبھی کِردارِ غوثِ اعظم وغیرہ کے موضوعات پر سُنّتوں بھرے بیانات اورمناقبِ غوثِ اعظم کا سلسلہ ہوتاہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی گیارہویں شریف کی رات میں عاشقانِ رسول کوبغدادی نسخہ استعمال کرنے کی ترغیب دِلاتے ہیں۔یہ بغدادی نسخہ کیا ہے؟آئیے!اس کے بارے میں بھی سُنتے ہیں:

رَبِیعُ الآخر کی گیارہویں  شب سارا سال مصیبتوں سے حفاظت کی نیّت سے سرکارِ غوثِ اعظم رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گیارہ نام ( اوّل آخِر گیارہ باردُرُود شریف) پڑھ کر گیارہ کھجوروں  پر دَم کرکے اُسی رات کھالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سارا سال مصیبتوں  سے حفاظت ہوگی۔ گیارہ نام یہ ہیں: (1):سیِّدمُحْیُ الدِّیْن سلطان (2):مُحْیُ الدِّین قطب (3):مُحْیُ الدِّین خواجہ (4):مُحْیُ الدِّین مخدوم (5):مُحْیُ الدِّین ولی (6):مُحْیُ الدِّین بادشاہ (7):مُحْیُ الدِّین شیخ (8):مُحْیُ الدِّین مَوْلٰنا (9):مُحْیُ الدِّین غوث (10):مُحْیُ الدِّین خلیل (11):مُحْیُ الدِّین۔([1])


 

 



[1]... جنات کا بادشاہ ، صفحہ:18۔