Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

بھی قادری سلسلے میں  بیعت تھے اور الحمد للہ باقی جتنے طریقت کے سلسلے ہیں  مثلا: سلسلۂ نقشبندیہ، سلسلۂ سُہروَرْدِیہ، سلسلۂ چشتیہ ان سب میں بھی غوث پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا ہی فیضان پہنچتا ہے۔سلسلہ عالیہ قادریہ کے پیشوا، شہنشاۂ بغداد سیدی غوث پاک شیخ عَبْدُالقادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہیں اور یہ سلسلہ الحمد للہ! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ،شہنشاہِ ولایت حضرت مولا علی شیر خدا رَضِیَ اللہُ عنہ تک متّصل اور ان سے آگے پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تک پہنچتا ہے۔ الحمدللہ! شیخِ طریقت،امیرِاہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کو اپنے پیرو مرشِد حضورغوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے  بے حد محبّت  ہے۔آئیے! غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے آپ کی محبت کی چند ایمان افروز جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

(1): امیرِاہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے لکھے ہوئے اشعار  کے مجموعے وسائلِ بخشش، وسائلِ فردوس آپ کی حضورغوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے محبّت  کی واضح دلیل ہے جن میں آپ نے  حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی  شانِ اقدس میں  اور آپ سے استغاثہ کے بارے میں تقریبا 13کلام لکھے ہیں جن کے اشعار کی تعداد کم و بیش 207ہے، اس کے علاوہ  کم بیش 105 غوثیہ نعرے بھی تحریرفرمائے ہیں۔آپ  نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی سیرت مبارکہ پر تقریبا 3رسائل تحریر فرمائے،(1):منّے کی لاش18صفحات (2):جنّات کا بادشاہ: 20صفحات (3):سانپ نُما جن:28صفحات

(2):آپ دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے خاندان، آل  واولاد،آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزارِ پُر اَنوار،گنبد ومینار،آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کےشہر الغرض آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے تعلق و نسبت رکھنے والی ہر ہر چیز سے بے انتہا محبت فرماتے ہیں۔غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی آل اولاد بھی آپ سے بڑا پیار کرتی ہے، ملکِ شام سے تشریف لائے ہوئے ایک عالمِ دین جو