Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

برکت سے ایمان کی حفاظت نصیب ہوتی ہے*نماز روزے کی پابندی نصیب ہوتی ہے*حلال،حرام کی پہچان نصیب ہوتی ہے*اِحترامِ مسلم و جذبۂ ایمانی نصیب ہوتاہے*شیطان سے حفاظت ہوتی ہے*دل میں عبادت کا شوق اورتِلاوتِ قرآن کا ذوق ملتاہے *بُری صحبت سے بچنے کا ذہن بنتاہے*گناہوں سے توبہ نصیب ہوتی ہے*دِینی و دنیاوی پریشانیاں دُور ہوتی ہیں*انسان کا کردار اچھا ہوجاتاہے  ۔

اب سنیئے...!!امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادِری دَامَتْ بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر لوگوں کو کیا کیا فوائد حاصل ہوئے، کیا کیا برکتیں نصیب ہوئیں*امیرِ اہلسنّت سے مُریدہوکر لاکھوں بے نمازی،نمازی بن گئے بلکہ نمازیں پڑھانے والے یعنی اِمام بن گئے*حافظ بن گئے *ہزاروں عالِم بن گئے* مُفتی بن گئے *گھر میں دینی ماحول بن گیا*داڑھیاں آگئیں*عمامے سج گئے*مدینے کی محبت نصیب ہو گئی*حج کی رَغبت ہوئی*کئی حاجی بن گئے*نعتیں پڑھنے کا *نعتیں سُننے کا ذوق و شوق نصیب ہوا*عشقِ رسول مِلا*غوثِ پاک اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ علیہما  کا تعارف ہوا۔اِسی طرح اگرہم غورکرتے جائیں توایسی سینکڑوں مثالیں ہوں گی کہ جو امیرِ اہلسنّت کامُریدہونے کی برکت سے نصیب ہوئیں۔الغرض مُرید ہونے کی برکت  سے انسان دنیا و  آخرت میں سعادت مند ہوجاتا ہے۔

بیعت کا تعارف وافادیت اور فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ بہت ہی با برکت سلسلہ ہے۔ الحمدللہ! شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی قادری سلسلے میں بیعت ہیں، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ