Hazrat Musa Ki Shan o Azmat

Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat

کئی مشکلیں ٹلیں۔(4)اللہ پاک کی عطا سے اُس کے بندے بھی مشکل کُشا اور حاجت روا ہوتے ہیں ،چنانچہ ہم نے سُنا کہ بنی اسرائیل پر جب بھی کوئی مصیبت آتی وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ہی سے فریاد کرتے اور آپ اُن کی حاجت روائی فرمایا کرتے تھے۔(5)جو اللہ پاک کے نیک بندوں سے دشمنیاں مول لیتا ہے،اُن کی شان میں بے ادبی و گستاخی کرتاہے تو ذِلّت و  رُسوائی  ہر طرف سے اُسے گھیر لیتی ہے اور وہ خدا پاک کے قہر  و غضب کا شکار ہو کر تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔اللہ پاک ہمیں اپنے نیک بندوں کا  دل و جان سے ادب و احترام کرنے اور اُن کے دامنِ کرم سے  مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہر انسان اِس حقیقت کو اچھی طرح جانتا ہے کہ اُسے ایک دن ضرور مَرنا اور اپنی کَرنی کا پھل بھگتنا ہے مگرافسوس!اِس کے باوجود کئی لوگ  اللہ پاک و رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے فرامین اور عذابِ الٰہی کو بُھلا کر کثیر دنیاوی نعمتیں ملنے کے باوجود مسلسل دن رات گناہوں کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔جس کے نتیجے میں معاشرے میں عجیب و غریب  ، خطرناک بیماریوں اور آفات کی بھرمار ہو رہی ہے۔ایسے لوگوں کو پچھلی اُمّتوں  پر آنے والے عذابات سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔بنی اسرائیل کے شریر لوگوں کا شمار بھی اُنہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں اللہ پاک نے بے شمار نعمتیں عطا فرمائی تھیں مگر  افسوس!اِس کے باوجود اُنہوں نے اللہ پاک اور اُس کے رسول حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دل کھول کر نافرمانیاں کیں،دن رات گناہوں میں لگے رہے جس کے نتیجے میں اُن پر طرح طرح کے درد ناک عذاباتآتے رہے۔آئیے!اُن پر آنے والے عذابات کے بارے میں سُنئے اور عبرت حاصل کیجئے،چنانچہ