Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar
پیارے اسلامی بھائیو! ایمان کی حفاظت کی فکر پانے، اُخْروِی زِندگی کی تیاری کرنے، نیکیاں کرنے اور گُنَاہوں سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے، شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پابندِ سُنَّت بننے،نیکیوں کا ذوق شوق پانے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ ”72 نیک اعمال“ میں سے نیک عمل نمبر 20 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے؟ اس نیک عمل پر عمل کریں گے تو ہم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”مردے کے صدمے“ سے جنازے کے احکام کے بارے میں سُنتے ہیں: پہلے 2 فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحَظَہ کیجئے:(1)جب کوئی جنّتی شخص فوت ہوجاتا ہے، تو اللہ پاک حَیا فرماتا ہےکہ اُن لوگوں کو عذاب دے جو اِس کا جنازہ لے کر چلے اور جو اِس کے پیچھے چلے اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔(فِردَوس الْاخبار،۱/۲۸۲،حدیث ۱۱۰۸) (2) بندۂ مومِن کو مرنے کے بعد سب سے پہلی جزا یہ دی جائے گی کہ اُس کے تمام شرکائے جنازہ کی بَخْشِش کردی جائے گی۔(مُسندُ البزار، ۱۱/ ۸۶، حدیث: ۴۷۹۶)* جنازے میں رضائے