Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

زندہ نہیں ہوگا، جب تک اللہ پاک چاہے گا، سب پر موت طاری رہے گی،  پِھر اللہ پاک فرمائے گا: عرش اُٹھانے والے فرشتے زِندہ ہو جائیں۔ پَس وہ زِندہ ہو جائیں گے۔ پھر حکم ہو گا جبرائیل و میکائیل علیہما السَّلَام زِندہ ہو جائیں۔ یہ بھی زِندہ ہو جائیں گے۔ اب اللہ پاک حضرت اسرافیل علیہ السَّلَام کو حکم فرمائے گا: اُنْفُخْ نَفخَۃَ الْبَعْثِ  مرنے کے بعد اُٹھائے جانے کے لئے صُور پھونکو...! حضرت اسرافیل علیہ السَّلَام تیسری بار صورپھونکیں گے، بس یہ صُور پُھونکتے ہی تمام رُوحیں نکل آئیں گی، اللہ پاک فرمائے گا: میری عِزّت و جلال کی قسم! تمام رُوحیں اپنے اپنے جسموں میں چلی جائیں۔ چنانچہ تمام رُوحیں اپنے اپنے جسموں میں چلی جائیں گی، اب زمین کھلے گی اور تم سب اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو جاؤ گے۔([1])

اے عاشقان رسول! قیامت آنی ہے، آنی ہی آنی ہے، یہ اللہ پاک کی قدرت کا ایک نظّارہ ہو گا کہ ہزاروں سال پُرانے مردے بھی دوبارہ اُٹھ کھڑے ہوں گے۔

جب قبریں کُریدی جائیں گی...!!

اللہُ اکبر! پیارےاسلامی بھائیو! ہم مسلمان ہیں، ہم اللہ پاک کی قدرت کو بھی مانتے ہیں اور یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ قیامت آنی ہے، ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ اُٹھایا جانا ہے، اب ذرا اُس منظر کو اپنے تَصَوُّر میں لائیے! آہ! وہ وقت جب یہ آسمان لپیٹ دیا جائے گا، یہ زمین تانبے کی زمین سے بدل دی جائے گی، آہ! جب نَفْخَۃُ الْبَعْث  ہو گا یعنی دوبارہ اُٹھائے جانے کے لئے صُور پھونک دیا جائے گا، کیسے قبریں کھل جائیں گی، صدیوں پہلے مَرے ہوئے لوگ جن کی ہڈیاں بھی گل سڑ کر مٹی ہو چکی ہوں گی، اللہ پاک کی قدرت سے


 

 



[1]...مُسْندِ اِسْحاق بن راہویہ، حدیث الصور عن ابی ہریرۃ...الخ، جلد:1، صفحہ:261، حدیث:10 خلاصۃً۔