Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

غیر مسلم جب قبر سے اٹھے گا تو اس کا ہاتھ شیطان تھامے گا

حضرت سعید جریری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: مجھے  یہ روایت پہنچی ہے کہ قیامت کے دِن جب  غیر مسلم کو قبر سے اٹھایا جائے گا تو شیطان اس کا ہاتھ تھام لے گا،وہ شیطان اس کے ساتھ ہی رہے گا یہاں  تک کہ اللہ  پاک دونوں  کو جہنّم میں  جانے کا حکم فرما دے گا،اس وقت  غیر مسلم کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کے برابر دوری ہوجائے...!!تُو کتنا ہی برا ساتھی ہے! ([1])

کفر سے نفرت کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  اَلحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، یقیناً یہ اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارا کلمہ پڑھنا، مسلمان ہونا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جہنّم سے بچ کر جنّت میں جانے کا ذریعہ بن جائے گا مگر یاد رکھئے! جہنّم سے بچنے اور جنّت کا حق دار بننے کے لئے صِرْف مسلمان ہونا کافِی نہیں ہے بلکہ اِیْمان سلامت لے کر دُنیا سے جانا بھی ضروری ہے۔

اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اِیْمان کی فِکْر کریں، اللہ پاک نے ہمیں اِیْمان کی دولت سے نوازا ہے، اس کی قدر بھی کریں، اس کا شکر بھی ادا کریں اور ساتھ ہی ساتھ کفر سے نفرت(Hate) بھی کرتے رہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس میں 3باتیں ہوں، وہ اِیمان کی حلاوت (یعنی مٹھاس) پا لیتا ہے (ان 3 میں سے ایک بات یہ ارشاد فرمائی:) وہ اِیْمان کے بعد کفر کی طرف لوٹ جانے کو اسی طرح ناپسند کرے، جیسے آگ میں گرنے کو ناپسند کرتا


 

 



[1]...تفسیر طبری، پارہ:25، الزخرف، زیر آیت:38، جلد:11، صفحہ:189، حدیث:30870۔