Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

اس سزا کے حق دار تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ پاک کی نافرمانی کی، اس کی نشانیوں کو جھٹلایا اور اپنی خواہشات کے پیچھے چلے، اے پیارے! تُو تو فرمانبردار بندہ ہے۔([1])

اَعْمال لوگوں کا استقبال کریں گے

حضرت عَمْرو بن قیس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:  مسلمان جب اپنی قبر سے نکلے گا تو اس کا عمل خوبصورت شکل اور بہترین خوشبو  کی صورت میں اس کا استقبال کرے گااور اس سے پو چھے گا: تم مجھے پہچانتے ہو؟ بندہ کہے گا: تم بہت خوبصُورت ہو، بہت خوشبودار بھی ہو مگر میں تمہیں پہچانتا نہیں ہوں۔ اس کا اچھا عَمَل کہے گا: دُنیا میں تم بھی اسی طرح تھے، تمہاری خوشبو (یعنی تمہارا کردار، تمہارے اعمال اور تمہاری سیرت) بہت پیاری تھی، میں تمہارا نیک عمل ہوں، جب تک تم دُنیا میں رہے میں تم پر سُوار رہا ہوں (یعنی تمہیں خواہشات سے روکے رکھا،  تمہیں نیکیوں میں مَصْرُوف رکھا) ، آج کے دِن تم مجھ پر سُوار ہو جاؤ۔

یہ نیک مسلمان کا حال ہو گا جبکہ  غیر مسلم کا عَمَل اس کا استقبال بہت ہی بُری اور سخت بدبودار شکل میں کرے گا، جب بندہ قبر سے اُٹھے گا تو اس کا بُرا عَمَل آئے گا، پوچھے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟  غیر مسلم بولے گا: تم کتنے بدصُورت ہو، تم سے کیسی سخت بدبُو اُٹھ رہی ہے، میں تمہیں نہیں پہچانتا۔ اس کا بُرا عمل کہے گا: تم بھی دُنیا میں ایسے ہی بدبودار تھے، میں تمہارا بُرا عَمَل ہوں، دُنیا میں تم مجھ پر سُوار رہے، آج میں تم پر سُوار ہو جاؤں گا۔([2])

حشر کے خوف میں جان دےدی

حضرت مِسْوَر بن مَخْرَمہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بڑے نیک بزرگ تھے، ایک دِن آپ کے سامنے


 

 



[1]... بستان الواعظین، مجلس فی ذکر القیامۃ واھوالھا، صفۃ الصور وملازمۃ...الخ، صفحہ:30۔

[2]...تفسیر طبری، پارہ:7،  الانعام، زیر آیت:31، جلد:5، صفحہ:178، رقم:13190 خلاصۃً۔