Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاًخوفِ خدا، تقویٰ، اخلاقیات کی درستی، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(8)کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا(یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا)۔

(9) رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی،نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح( یعنی اُلٹارائٹ )کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے۔

توجہ: اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔

*اجتماعی جائزےکا طریقہ(72نیک اعمال)

یومیہ 56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں؟(3) گھر ،بازار،مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟(4)رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی؟(5) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی،سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہا پڑھی؟(6) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں؟یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟(7) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟(8) کم از کم 313بار دُرُود شریف