Book Name:Akhir Mout Hai
جائے کہ آج تمہاری زِندگی کا آخری دِن ہے۔تو بتائیے!ایک مسلمان اپنی زِندگی کا وہ آخری دِن کیسے گزارے گا؟ *کیا وہ فلمیں ڈرامے دیکھے گا؟* گانے سُنے گا؟*موبائل پر فضولیات(Futility) اور گناہوں میں مَصْرُوف رہے گا؟* کیا وہ چاہے گا کہ آج دُنیا میں میرا آخری دِن ہے لہٰذا آج جتنا ہو سکتا ہے مال کما لوں؟ کیا وہ اس دِن کسی کو تکلیف دے گا؟ *ماں باپ کو ستائے گا؟ *رشتے داروں سے لڑائی جھگڑا کرے گا؟ *فضول میں کسی سے الجھے گا؟ *فُلاں نے میرا حق کھا لیا، میں اسے ہر گز نہیں چھوڑوں گا وغیرہ ڈینگیں مارے گا؟ *غیبتیں کرے گا؟ *چغلیاں کھائے گا؟ *جھوٹ بولے گا؟ *دھوکا دے گا؟ نہیں...!! ایک مسلمان اپنی زِندگی کا آخری دن ایسے گزارنا پسند نہیں کرے گا بلکہ *مسلمان تو اپنی زندگی کا وہ آخری دِن نیکیوں میں گزارے گا *نمازیں پڑھے گا *تلاوت کرے گا *زیادہ سے زیادہ دُرود شریف پڑھے گا *توبہ کرے گا *بندوں کے حقوق(Rights) اگر تلف ہوئے ہوں گے تو مُعَافِی تلافی کی صُورت نکالے گا، جہاں تک ہو سکے گا بندہ اپنی زِندگی کا وہ آخری دِن نیکیوں ہی میں گزارنے کی کوشش کرے گا۔ پتا چلا؛ ہمارا وہ دِن جس کی شام تک زندہ رہنے کی ہمیں اُمِّید نہ ہو، ہم وہ دِن گُنَاہوں سے بچ کر نیکیوں میں گزاریں گے، لہٰذا اس سے فائدے مند دِن اور کونسا ہو گا۔ اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ اپنی اُمِّیدیں کم کر لیں۔
حُبِّ دُنیا میں دِل پھنس گیا ہے نَفسِ بَدکار حَاوِی ہوا ہے
ہائے شیطاں بھی پیچھے پڑا ہے یاخدا! تجھ سے میری دُعا ہے
اِلتجائے کرم یاخُدا! ہے یاخدا! تجھ سے میری دُعا ہے([1])