Akhir Mout Hai

Book Name:Akhir Mout Hai

فرمایا: (پِھر یہ اَوْصاف اپنا لو!)

قَصِّرُوا الْاَمَلَ وَا ثْبِتُوْا آجَالَكُمْ بَيْنَ اَبْصَارِكُمْ وَاسْتَحْيُوْا مِنَ اللَّهِ حَقَّ حَيَائِهٖ

(1):اپنی اُمِّیدیں کم کرو! (یعنی زیادہ لمبی لمبی پلاننگ نہ کیا کرو!) (2):اپنی موت کو آنکھوں کے سامنے رکھا کرو! (3):اور اللہ پاک سے ایسی حیا کرتے رہو، جیسی حیا کا حق ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے، آخرت کی تیاری کرنے، موت کے بعد کی زندگی اچھی کرنے، جنّت کا حقدار بننے کے یہ 3 نسخے ہیں:

جنّت میں جانے کا پہلا نسخہ

پہلا نسخہ: اپنی اُمِّیدیں کم کر لو...!! یعنی زیادہ لمبی پلاننگ نہ کریں، کل کیا ہو گا، پرسوں کیا ہو گا، بڑھاپا کیسے گزرے گا، بچوں کا کیا بنے گا، وغیرہ وغیرہ یہ فِکْرَیں چھوڑ دیجئے! اِن فِکْروں سے کچھ نہیں ہونے والا، ہونا وہی ہے جو اللہ پاک چاہے گا۔ اِس لئے اپنے آج کو اچھا کر لیجئے! حضرت عون بن عبد اللہ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خِدْمت میں سُوال ہوا: بندۂ مؤمن کا سب سے فائدہ مند دِن کون سا ہے؟ فرمایا: جس دِن بندہ اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو گا اور جان لے گا کہ اللہ پاک اس سے راضی ہے۔ عرض کی گئی: دُنیا کے دِنوں میں سب سے فائدہ مند دِن کونسا ہے؟ فرمایا: سب سے فائدے مند دِن وہ ہے جس کی شام تک زندہ رہنے کی بندہ اُمِّید نہ رکھے۔([2])

جِیا کرتا ہے کیا یُونہی مرنے والا...؟

پیارے اسلامی بھائیو! واقعی سچّی بات ہے، ہم ذرا غور کریں؛اگر ہم میں سے کسی کو بتا دیا


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب قصر الامل، جلد:3، صفحہ:310، حدیث:31۔

[2]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب قصر الامل، جلد:3، صفحہ:324، حدیث:87۔