Book Name:Akhir Mout Hai
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! بہت ہی عزتوں والا مہینا شعبان شریف بھی تشریف لا چکا ہے، بہت ہی برکتوں والا مہینا ہے۔ طَیِّب وطاہِر نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([1])
الحمد للہ! یہ پاک کرنے والا مہینا ہے، کاش! ہم اس مہینے میں پاک ہو جائیں، خُوب توبہ و استغفار کریں، پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کریں اور موت کی تیاری میں مَصْرُوف ہو جائیں۔
5شعبان کو امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا یومِ وِلادت بھی ہے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فضائل، عزّتوں اور شانوں سے کون واقف نہیں ہے، امامِ عالی مقام، وہ ذیشان ہیں جنہوں نے نانا کے دِین کی خاطِر کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کیا اور دِین کی رکھوالی کا حق ادا کر دیا۔ آئیے! ذِکْرِ امام حُسَین کی برکتیں لوٹنے کے لئے آخِر میں امام عالی مقام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ایک نصیحت بھرا خطبہ سُن لیتے ہیں: روایت میں ہے: کربلا کے دِن 10 مُحَرَّمُ الحرام کی صبح کو امام عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ پاک سے ڈرو! اور دُنیا سے بچتے رہو! بےشک اس دُنیا میں اگر کسی نے ہمیشہ رہنا ہوتا تو ضرور انبیائے کرام علیہم السَّلام ہمیشہ رہتے مگر اللہ پاک نے اس دُنیا کو آزمائش کے لئے پیدا فرمایا ہے، یہاں کے رہنے والے سب فَنَا ہونے کے لئے ہی بنائے گئے ہیں، دُنیا کی نئی چیزیں پُرانی ہونے والی ہیں، یہاں کی نعمتیں ختم ہونے والی ہیں، یہاں کی خوشیاں ختم ہونے