Book Name:Apni Jan Par Zulm
تَوبہ کرنے والے مؤمِن کی مِثَال
ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اپنے حواریوں کے ساتھ تشریف فرما تھے،ایک بہت خوبصُورت، حسین و جمیل پرندہ وہاں آیا اور آپ کے سامنے زمین پر لوٹ پوٹ ہونے لگا، اُس نے اپنے آپ کو زمین پر اتنا رگڑا کہ اُس کی کھال اُتر گئی، اب وہ سرخ گنجا اور انتہائی بدصُورت دکھائی دینے لگا، پھر وہ کیچڑ میں گیا، وہاں لوٹ پوٹ ہوا، جس سے وہ اور بھی بدصُورت ہو گیا،اُس کے بعد وہ بہتے پانی میں گیا، وہاں نہایا تو اُس کا پہلے جیسا حُسْن لوٹ آیا، جسم سے کیچڑ بھی اُتر گیا، کھال بھی نئی آ گئی، بالکل پہلے جیسا ہو گیا۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ دیکھ کر اپنے حواریوں سے فرمایا:یہ پرندہ تمہاری طرف نشانی بنا کر بھیجا گیا ہے، یہ مؤمِن کی مِثَال ہے، بندۂ مؤمِن گُنَاہ کرتا ہے، اپنے آپ کو بدصُورت اور گندا کر لیتا ہے،پھر جب وہ توبہ کرتا ہے تو گُنَاہوں کی سیاہی اُس سے دُور ہو جاتی ہے اور وہ پہلے جیسا حسین و جمیل ہو جاتا ہے۔ ([1])
بال جَھڑ جائیں گے، کھال اُدھڑ جائیگی کیڑے پڑ جائیں گے، نَعش سڑ جائیگی
مَتْ گناہوں پہ ہو بھائی! بے باک تُو بُھول مت یہ حقیقت کہ ہے خاک تُو
تھام لے دامنِ شاہِ لولاک تُو سچّی تَوبہ سے ہو جائے گا پاک تُو([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی اللہ پاک کا عظیم احسان ہے کہ اُس نے تَوْبَہ کا دروازہ کُھلا